counter easy hit

پورے ملک میں ہلچل مچا دینے والی خبر آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود نئے بلدیاتی نظام کا بل منظور کرلیا گیا،اپوزیشن کی ترامیم مسترد کر دی گئیں ،اپوزیشن نے ایوان کے اندر اور باہر کھڑے ہوکر احتجاج کیا اور قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی قیادت میں بل کے خلاف ایوان میں کارروائی کا بائیکاٹ کیا،نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو بھجوادیا گیا، گورنر کی منظور ی اور گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوتے ہی موجودہ بلدیاتی ادارے تحلیل ہوجائیں گے، بل کی منظوری کے بعد ضلع اور یونین کونسل کا موجودہ بلدیاتی نظام تحلیل ہو جائے گااورشہروں اور دیہات میں محلہ کونسلز اور ویلج کونسلز کا قیام عمل میں لایا جائیگاجن کا انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر ہوگا، ویلج اور محلہ کونسلز میں زیادہ ووٹ لینے والا چیئرمین منتخب ہوگا،دوسری جانب جیسے ہی ایوان میں حمزہ شہباز آئے تو ن لیگی ارکان نے شیر آیا کے نعرے لگادیے جس پر اسپیکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان ہے کوئی مذاق نہیں، ادھر لیگ ن کے رکن سمیع اللہ خان نے بات کرنے کی کوشش کی تو اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے انہیں بولنے کی اجازت نہ دی اور کہا کہ اسپیکر کے بارے میں جو باتیں کی جا رہی ہیں وہ درست نہیں ، مجھے تھانیدار کہا گیا بتائیں کیا تھانیداری ہوئی ہے جس کا جو دل کرتا ہے وہ بولنا شروع کر دیتا ہے،وہ انہیں بولنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ان کی ممبر شپ معطل کردیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز اسپیکر پرویز الٰہی کی زیرصدارت ہوا جس میں نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون کثرت رائے سے منظور کرلیاگیاتاہم حزب اختلاف کے ارکان نے بلدیاتی نظام کے مسودے میں ترامیم مسترد ہونے پراحتجاج کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور ایوان کے اندر اور باہر کھڑے ہوکر احتجاج کیا اور قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی قیادت میں بل کے خلاف ایوان میں کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔قبل ازیں اجلاس کے دوران نقطہ اعتراض پر جب مسلم لیگ ن کے رکن سمیع اللہ خان نے بات کرنے کی کوشش کی تو اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے انہیں بولنے کی اجازت نہ دی اور کہا کہ اسپیکر کے بارے میں جو باتیں کی جا رہی ہیں وہ درست نہیں ، مجھے تھانیدار کہا گیا بتائیں کیا تھانیداری ہوئی ہے جس کا جو دل کرتا ہے وہ بولنا شروع کر دیتا ہے، سمیع اللہ خان نے کل کہا تھا کہ ہم آپ کی عزت کرتے ہیں لیکن یہ کیا بات ہے کہ جب چاہیں اس طرح کی باتیں شروع کر دیںـ ۔ا سپیکر نے برہم ہوتے ہوئے سمیع اللہ خان سے کہا کہ وہ انہیں بولنے کی اجازت نہیں دیں گے اور ان کی ممبر شپ معطل کردیں گے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website