شیخوپورہ…..پنجاب کےوزیرِقانون رانا ثنا اللہ کاکہناہےکہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم متحدہے،موٹروے،میٹرو بس سروس اوردانش اسکولوں پر تنقیدکرنےوالےاب اورنج لائن ٹرین کےپیچھے پڑ گئے ہیں،وہ یہ نہیں دیکھتے کہ ان منصوبوں سے عوام کو کس قدر فائدہ پہنچ رہا ہے۔راناثنا اللہ موٹروےٹریننگ اسکول شیخوپورہ میں تربیت پانےوالے ڈرائیورزکی پاسنگ آؤٹ پریڈتقریب سےخطاب کر رہےتھے،انہوں نےکہاکہ موٹر وےپولیس کےبارےمیں آج تک کسی نےنہیں سنا کہ وہ کرپشن کرتی ہے،میٹرو بس سروس سےلاہور اور راولپنڈی میں لاکھوں لوگ استفادہ کر رہےہیں،دانش اسکولوں میں ایچی سن کےمعیارکی تعلیم دی جا رہی ہے،جبکہ انڈوومنٹ فنڈمیں طلبہ کےلیے15 ارب روپے رکھے گئے ہیں،ایک لاکھ بچےاس فنڈ سے مستفید ہو رہے ہیں۔پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران بھوک اورپیاس کے سبب 7ڈرائیوربے ہوش ہوگئے،ریسکیوحکام نےانہیں طبی امداد دی،ڈرائیوروں نےبتایاکہ صبح سےانہیں بٹھا رکھاہے،باہربھی نہیں جانے دیا جارہا۔