ریاض ( ویب ڈیسک ) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بڑے سوتیلے بھائی اور سابق بادشاہ عبدالعزیز السعود کے دسویں بیٹے 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں جس کی سعودی پریس ایجنسی کی جانب سے تصدیق بھی کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شہزادہ بندر بن عبدالعزیز شاہی خاندان میں متحرک سیاستدان نہیں تھے اور وہ اس وقت سابق فرمانروا عبدالعزیز السعود کے حیات بیٹوں میں سب سے بڑے تھے جو کہ اب انتقال کر گئے ہیں ،انہوں نے اپنی زندگی میں صرف وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ہی فرائض انجام دیئے اور اس کے علاوہ کوئی عہدہ نہیں لیا ۔