راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید لال حویلی جانے کیلئے بوہڑ بازار سے گزرے تو انہیں وہاں کھڑی موٹرسائیکلوں کے باعث مشکلات پیش آئیں تو وہاں موجود وارڈن قافلہ گزارنے کیلئے موٹرسائیکلیں نیچے گرانا شروع کر دی جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیاہے تاہم اب
اس وارڈن کے خلاف انتہائی سخت قدم بھی اٹھا لیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشوت نے وارڈن کی جانب سے شہریوں کی موٹر سائیکلوں کو نقصان پہنچانے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے اسے معطل کر دیاہے اور کارروائی کا حکم جاری کر دیاہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ وفاقی وزیرریلوے جب بوہڑ بازار سے گزر رہے تھے تو اس موقع پر انہوں نے گاڑی کا دروازہ کھول کر شہری کو کہا کہ میں لحاظ کر رہاہوں ، چاہوں تو تمام موٹر سائیکلوں کو یہاں سے اٹھوا سکتاہوں جس پر شہری نے کہا کہ جی آپ اٹھو ادیں ، وارڈن کا کہناتھا کہ میں نے غلط پارکنگ سے تنگ آکر یہ موٹر سائیکلیں گرائی ہیں ۔واضح رہے شیخ رشید گزشتہ روزراولپنڈی میں اپنی آبائی لال حویلی پروٹوکول کے ساتھ آئے۔ اس موقع پر ٹریفک وارڈن راستہ بنانے کے لیے شہریوں کی مو ٹر سائیکلیں گراتا رہا۔اطلاعات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کی پروٹوکول کے ساتھ لال حویلی آمد کے موقع پر گاڑیوں کا راستہ بنانے کے لیے ٹریفک وارڈن راستے میں کھڑی موٹرسائیکلوں کو گراتا رہا۔ اس موقع پر شیخ رشید نے شہریوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں
لحاظ کرتا ہوں ورنہ یہ ساری موٹرسائیکلیں اٹھوا سکتا ہوں۔ ٹریفک وارڈن کی جانب سے موٹرسائیکلیں گرانے کےخلاف شہریوں نے احتجاج بھی کیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے رویے پر ریلوے کے چیف کمرشل منیجر حنیف گل نے 2 سال کی رخصت مانگ لی۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کے دوران چیف کمرشل منیجر حنیف گل کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں۔چیف کمرشل منیجر حنیف گل نے وفاقی وزیر کے ناروا رویے پر چیئرمین ریلوے کو 2 سال کے لیے چھٹی کی درخواست دے دی ہے۔ اعلیٰ افسر نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ وزیر ریلوے کا رویہ نان پروفیشنل اور غیر مہذب ہے لہذا ان کے ماتحت کام کرنا ممکن نہیں۔درخواست میں تحریر ہے کہ وفاقی وزیر اپنے ویژن کے مطابق ٹیم بنانے کے مجاز ہیں لہذا انہیں 2 سال کی رخصت دی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ریلوے افسران نے مؤقف اختیار کیا کہ گزشتہ سال ریلوے کی آمدن میں خاصا اضافہ ہوا جس پر وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ میرے سامنے کسی وزیر کی تعریف نہ کیا کریں اور مجھے رضیہ بٹ کے قصے نہ سنائیں۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید وزارت سنبھالنے کے بعد سے ہی سابقہ دور کے وزیر خواجہ سعد رفیق کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں