ممبئی: بھارتی پپیسر کی ناراض اہلیہ کا کہنا تھا کہ شوہر نے کرکٹ کھیلنے کیلئے اپنی عمر میں ہیرا پھیری کی اور متعلقہ حکام کو پیدائش کی جعلی دستاویزات فراہم کیں۔
بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی کے گھریلو جھگڑے میں نیا موڑ آگیا جب ان کی ناراض اہلیہ حسین جہاں نے الزام عائد کر دیا کہ ان کے شوہر نے کرکٹ کھیلنے کیلئے اپنی عمرمیں ہیرا پھیری کی اور متعلقہ حکام کو پیدائش کی جعلی دستاویزات فراہم کیں۔ حسین جہاں نے فیس بک پر محمد شامی کا ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جس میں ان کی پیدائش پانچ مئی 1982درج ہے جبکہ آفیشل کرکٹ ریکارڈ میں وہ تین ستمبر 1990 کو پیدا ہوئے۔ حسین جہاں کے مطابق بنگال انڈر 22 ٹیم میں انتخاب کیلئے محمد شامی نے جعلی برتھ سرٹیفکیٹ بنوایا تھا۔