سپین سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کو دنیا دیکھنے کا شوق شیخوپورہ کے ہرن مینار لے آیا، کولیو اور مائلین 25 ممالک کا بذریعہ سڑک دورہ کرنے کے بعد پاکستان پہنچے۔
پوری دنیا گھومنے کا مشن لئے سپین کا شہری کولیو اپنی بیوی مائلین کے ہمراہ پچیس ممالک گھومنے کے بعد شیخوپورہ کی سیرگاہ ہرن مینار پہنچ گیا۔۔جہاں انہوں نے بارہ دری کے اطراف کشتی رانی کرکے خوب مزے لئے۔ کولیو اور مائلین نے دنیا دیکھنے کے لیے خصوصی ٹرک بھی تیارکروارکھا ہے جس میں رہائش کا مکمل انتظام ہے۔ پاکستان میں اپنا احساس الفاظ میں شئیرنہیں کرسکتا ۔یہاں بہت خوش ہوں۔ مائلین کاکہنا ہےکہ وہ پاکستان میں آکر بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں ۔ہم ایرانی بارڈرتفتان کے راستے یہاں آئے ہیں۔ ہر کسی نےہمیں اچھی طرح ویلکم کیا۔ دونوں واہگہ بارڈر کے راستے بھارت گھوم کر میانمار،تھائی لینڈ اور آسٹریلیا جائیں گے۔ مزید ایک سال گھومنے کے بعد واپس سپین جائیں گے۔