counter easy hit

’عوام کو تخت رائے ونڈ سے آزادی دلائیں گے‘

"The wind of freedom will make suggestions to the throne.

“The wind of freedom will make suggestions to the throne.

کراچی: بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ’سلام شہداء‘ ریلی شروع ہوگئی جو کارساز پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی جبکہ ریلی کے آغاز پر بلاول چورنگی پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔

ریلی میں بلاول بھٹوزرداری کے ہمراہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف بھی موجود ہیں جبکہ عوام کی بڑی تعداد ریلی میں شریک ہے۔

پیپلز پارٹی کی ریلی بلاول چورنگی سے شروع ہوکر بوٹ بیسن، مائی کولاچی، آئی سی آئی چوک، ککری گراؤنڈ، لی مارکیٹ، نیپئر روڈ، ڈینسو ہال، ایم اے جناح روڈ، نمائش چورنگی اور شاہراہ قائدین سے ہوتی ہوئی کارساز پہنچے گی۔

اپنے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی سندھ کے تاج کا نور اور قائد اعظم کا شہر ہے، ہم آج شہدائے کارسازکوخراج عقید ت پیش کرنےنکلےہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں ظلم کے خلاف جنگ ہوگی کربلا کا میدان سجے گا، کارساز کے شہداء نے قربانی کی عظیم مثال قائم کی۔

 کراچی: سانحہ کارساز کا اہم ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک
ان کا مزید کہنا تھا کہ بےنظیر کو شہید کرکے وقت کے یزید یہ سمجھتے تھے کہ اب ان کو للکارنے والا کوئی نہیں رہا لیکن بی بی کا بیٹا اور جیالے زندہ ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ 18 اکتوبر 2007 کو ہمارے 177جان نثار شہید اور 630زخمی ہوئے ، اس روز حملہ عوام کی امیدوں پر کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بے نظیر فرقہ پرستی، مذہب کے ٹھیکیداروں سے ہمیں آزادی دلانے کے لیے پاکستان آئی تھیں۔

بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی پاکستان کی تاریخ کی سب سےبڑی دہشت گردی کاشکارہوئی، بےنظیر ہمیں بےروزگاری، غربت اورفرسودہ نظام سےآزادی دلانے آئیں تھیں۔

سانحہ کارساز کے ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ

ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو پاکستان کے عوام کی امید بن کر آئی تھیں،عوام نے ساتھ دیا تو ملک میں تبدیلی لائیں گے، سندھ میں تبدیلی لے آیا ہوں، پارٹی میں بھی تبدیلی لارہا ہوں۔

انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرکے کہا کہ بےنظیر کا بیٹا عوام کے درمیان میں آگیا ہے، آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا، زبان اور برادری کی سیاست سے آزادی چاہتے ہیں، ہم نے ایک آمر کو ملک سے نکالا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم مل کر دہشت گردی، جہالت، غربت، مذہب کے ٹھیکیداروں اور تخت رائے ونڈ سے آزادی حاصل کریں گے۔

بلاول بھٹو کے سیاسی کیریئر کا آغاز

ان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیریوں کے لیے آزادی حاصل کریں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بچگانہ اپوزیشن سے وزیر اعظم نوز شریف مزید مضبوط ہوں گے، بے نظیربھٹو کے نامکمل مشن کو ہم مکمل کریں گے۔

سیکیورٹی انتظامات

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی طرف سے جاری سیکورٹی پلان کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے 8ہزار 492 پولیس افسران اور جوان سیکورٹی پر مامور ہوں گے.

ریلی کی گزرگاہوں کو 9 سیکٹر میں اور 9 سب سیکٹر میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی یا ایس پی رینک کا ایک پولیس افسر سیکٹر کمانڈر اور سب سیکٹر کمانڈر کی خدمات ڈی ایس پی رینک کے افسران انجام دیں گے۔

ہرسیکٹر کمانڈر کو دو ڈی ایس پی اور چار این جی اوز فراہم کئے جائیں گے جو ریلی کے راستوں کی کڑی نگرانی پر معمور ہوں گے، ہر سیکٹر کمانڈر کو سو اہلکاروں پر مشتمل نفری بھی فراہم کی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website