ایونٹ کے فائنل میں بابر مسیح اور محمد آصف کی ٹیم نے اپنے ہی ہم وطن کھلاڑیوں محمد سجاد اور اسجد اقبال پر مشتمل ٹیم کو پانچ چار سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
کراچی: آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ جیتنے کے بعد پاکستان کی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ آئی بی ایس ایف ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ جیتنے کے بعد پاکستان کی دونوں ٹیموں کے کھلاڑی بابر مسیح، محمد آصف، محمد سجاد اور اسجد اقبال وطن واپس پہنچ گئے۔ کراچی ائر پورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ مصر میں ہونے والی ورلڈ ٹیم ایونٹ کے فائنل میں بابر مسیح اور محمد آصف کی ٹیم نے اپنے ہی ہم وطن کھلاڑیوں محمد سجاد اور اسجد اقبال پر مشتمل ٹیم کو پانچ چار سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فاتح کھلاڑی محمد آصف نے اس کامیابی کو ملک کے لئے تحفہ قرار دیا۔ تاہم حکومت کی جانب سے اس کھیل کی سرپرستی نہ کرنے پر کھلاڑیوں نے شکوہ کیا اور کہا کہ حکومت کی توجہ تو کھلاڑی اس کھیل میں پاکستان کا لوہا منوا سکتے ہیں۔