خانقاہ ڈوگراں: اگر شوہر بیوی کو طلاق نہ دے تو بیوی خُلا کے لئے عدالت سے رجوع کرتی ہے پر یہاں یو واقعہ پیش آیا وہ کچھ اس طرح کا تھا۔ بیوی نے طلاق لینے کے لیے عدالت سے نہیں رجوع کیا بلکہ بیچارے شوہر کی خوب درگت بنا ڈالی۔ اور ڈنڈوں سے مار مار کر زبردستی طلاق لکھوا لی ۔ اور ساتھ میں اپنے بچے بھی لے گئی ۔تفصیلات کے مطابق خانقاہ ڈوگراں میں مبینہ طور پر بیوی نے طلاق نہ دینے پر اپنے شوہر کی پٹائی کر ڈالی اور بچے بھی ساتھ لے گئی۔ شوہر نے انصاف کے لئے مقامی پولیس اسٹیشن میں درخواست دیدی۔خانقاہ ڈوگراں کے رہائشی محمد اشفاق کے مطابق وہ اپنی دوکان پر بیٹھا تھا کہ اس کی اہلیہ عذرا نے اسے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ محمد اشفاق کا کہنا تھا کہ اس کی اہلیہ پہلے بھی اس پر تشدد کرتی رہتی تھی لیکن اس مرتبہ طلاق لینے کے لئے وہ تین نامعلوم افراد کے ہمراہ مجھے ڈنڈوں سے مار کر زبردستی مجھ سے طلاق لکھوا لی اورمیرے بچے بھی اپنے ساتھ لے گئی ہے۔متاثرہ شوہر نے اپنی بیوی کے خلاف پولیس اسٹیشن درخواست جمع کروا دی ہے۔