پالتو جانوروں سے محبت کرنے والوں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ انہیں ہر جگہ اپنے ساتھ رکھیں لیکن شمال مغربی انگلینڈ کے علاقے مرسے سائیڈ کی لیزا فاکس کرافٹ کو اپنی پالتو لومڑی سے اتنی محبت ہے کہ وہ اب اس کے مرنے کے بعد بھی اس کی لاش کے ساتھ رہتی ہے۔
لندن: لیزا نے اپنی لومڑی کے بچے کو مرنے کے بعد حنوط کرالیا جس میں ایک عمل ’سٹفنگ‘ کے بعد جانور خراب نہیں ہوتا اور اس کی بیرونی صورت برقرار رہتی ہے ۔ گزشتہ دو برس سے لیزا اس لومڑی کو اپنے ساتھ رکھ رہی ہے اور کبھی بھی یہ دونوں الگ نہیں ہوتے ۔ لیزا اور لومڑی کی تصاویر انسٹا گرام سمیت سوشل میڈیا کی دیگر ویب سائٹس پر بہت مقبول ہورہی ہیں ۔ لیزا کی لومڑی ٹریفک حادثے میں مرگئی تھی اور ان کے مطابق حنوط کرکے کسی جانور کو محفوظ کرنا کوئی بری بات نہیں لیکن اب بھی کئی لوگ لیزا کے اس عمل پر تنقید کررہے ہیں۔ لیزا نے اپنی پیاری لومڑی کو پہنانے کے لیے خوبصورت اور مہنگے کپڑے بھی تیار کئے ہیں۔