counter easy hit

انسانیت مر گئی : خاتون نے سابق منگیتر کے 2معصوم بچوں کو قتل کر دیا، وجہ جان کر آپ بھی تشویش میں مبتلا ہو جائیں گے

شیخوپورہ (ویب ڈیسک ) شیخوپورہ کے علاقہ فیروز وٹواں میں انسان نے حوانیت کی مثال قائم کردی۔ 2 روز قبل کم سن بہن بھائی کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا اور دونوں بچوں کو قتل کرکے لاشیں نالے میں پھینکنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ منگنی توڑنے کا بدلہ لینے کے لئے سابق منگیتر کے 2 معصوم کمسن بچوں کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق، ملزمہ نبیلہ نے بدلہ لینے کے لئے 2 سال کی خدیجہ اور 3 سالہ توحید کو جو اپنی نانی کے گھر آئے ہوئے تھے ، ساتھیوں کے ساتھ مل کر پہلے انہیں اغوا کیا پھر گلا دبا کر قتل کر دیا، بچوں کی لاشیں ایک گھر میں چھپا رکھی تھیں ، ملزمان لاشیں نہر میں پھینک رہے تھے کہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نبیلہ کی چند سال قبل بچوں کے باپ شکیل سے منگنی ہوئی جو بعد میں ٹوٹ گئی، ملزمہ نے رنج اپنے دل میں رکھا اور اپنے موجودہ منگیتر اور ساتھی سے مل کر بچوں کو اغواء کیا اور گلا دبا کر قتل کر دیا، بچوں کی لاشیں نہر سے نکالنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ادھر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ۔وزیراعلیٰ نے ملزموں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی اور کہا ہے کہ بچوں کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے ۔پولیس کے مطابق ملزمان نے بچوں کی لاشیں کلہ وٹواں نہر میں پھینک دی تھیں، جن کی تلاش جاری ہے۔