لاہور……ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی ویمنز باسکٹ بال ٹیم بھی شرکت کریگی، 20سال بعد ویمنز باسکٹ بال ٹیم کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کررہی ہے، ممکنہ کھلاڑیوں میں وزیر داخلہ کی صاحبزادی نتاشا نثار علی خان بھی شامل ہیں ۔
پاکستان ویمنزباسکٹ بال ٹیم نے 1995میں پہلی اور آخری بار اسلامک گیمز میں شرکت کی تھی اس کے بعد سے ویمنز باسکٹ بال ٹیم نے کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت نہیں کی لیکن اس بار سائوتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی مینز ٹیم کے ساتھ ویمنز ٹیم بھی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیاہے، ٹیم کی ممکنہ 14کھلاڑیوں میں وزیر داخلہ چوہدری نثار کی بیٹی نتاشا نثار بھی موجود ہیں ، ویمنز کی حتمی 12رکنی ٹیم کا نتخاب چند روز میں کیا جائے گا۔