اسلام آباد: اگر کسی حلقے میں خواتین پر ووٹ ڈالنے کی پابندی عائد کی گئی تو متعلقہ پولنگ سٹیشنز یا پورے حلقے کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا جائے گا۔
انتخابی اصلاحات کے بل کے بعد تمام سیاسی جماعتیں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی عمومی نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ خواتین کو دینے کی پابند ہوں گی۔ خواتین کو انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ شریک کرنے کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے گی، اگر کسی حلقے میں کل ڈالے گئے ووٹوں کا 10فیصد سے کم خواتین کے ووٹ پول ہوئے تو وہاں پر تحقیقات کرائی جائیں گی کہ یہاں کوئی معاہدہ تو نہیں کیا گیا یا خواتین پر ووٹ نہ ڈالنے کی پابندی تو عائد نہیں کی گئی، اگر ایسا کچھ ثابت ہوا تو متعلقہ پولنگ سٹیشنز یا پورے حلقے کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا جائے گا۔