لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان اکتوبر کے وسط میں چین کا دورہ کریں گے، دورہ سعوی عرب کے بعد ہونے والی تمام معاملات پر چین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سعودی عرب کے کامیاب دورے کے بعد چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اکتوبر کے وسط میں چین کا دورہ کریں گے ۔ یہ دورہ کافی اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ وزیر اعظم سی پیک میں سعودی عرب کو پارٹنر کی حیثیت سے شامل کے بعد چین کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ ا س کے علاوہ وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران خطے کی ترقی کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث لائیں جائیں گے۔