لاہور / ڈسکہ: تحریک پاکستان کے رہنما چوہدری رحمت علی کا 121واں یوم پیدائش آج (بدھ کو) منایا جا رہا ہے۔
چوہدری رحمت علی 16نومبر1895 کو مشرقی پنجاب میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے لندن سے قانون اور سیاست میں اعلیٰ ڈگریاں حاصل کیں۔ انھوں نے مقامی اخبار میں اسسٹنٹ ایڈیٹر کی حیثیت سے کیریئرکا آغاز کیا اور بعد ازاں لندن کے شہر کیمبرج سے اپنا اخبار بھی شائع کیا۔ انھوں نے 1933میں گول میز کانفرنس کے دوران پہلی مرتبہ پاکستان کا نام استعمال کیا۔