counter easy hit

لفظ ’’سیلفی‘‘2013ء میں انگریزی ڈکشنری میں شامل کیا گیا

لفظ سیلفی دو ہزار تیرہ میں انگریزی ڈکشنری میں شامل کیا گیا،زندگی بہت خوبصورت ہے ،آپ اور ہم سب بھی بہت خوبصورت ہیں اور ہمارا ہر گزرتا لمحہ بھی یادگار اور اپنے ایسے ہی یادگار لمحات کو تصویری شکل میں خود ہی محفوظ کرنے کا طریقہ کہلاتا ہے سیلفی۔

The word 'selfie' been added to the English dictionary in 2013

The word ‘selfie’ been added to the English dictionary in 2013

دنیا کی پہلی سیلفی اٹھارہ سو انتالیس میں فوٹوگرافر رابرٹ کارنیلیس نے لی لیکن یہ طریقہ دراصل ڈیڑھ صدی سے سے زیادہ عرصے کے بعد ڈیجیٹل کیمروں اور اسمارٹ فونز کے ذریعے لوگوں میں مقبول ہوا اور کئی افراد نے اس نئے تصویری اسٹائل سے شاہکار تخلیق کیے۔سیلفی کا بخار چند سالوں میں خوب چڑھا اور اس نے بڑے بڑوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ یوں تو سیلفی کی حمایت اور مخالفت میں کئی دلیلیں اور تحقیق موجود ہیں لیکن سوشل میڈیا پر اشاعت کےلئے خوبصورت یا پرخطر مقامات پر سیلفی بنانے کے جنون نے لوگوں کی جانیں لینا شروع کردیں۔ایک امریکی ادارے کے اعدادو شمار کے مطابق سیلفی کے چکر میں دو ہزار تیرہ سے اب تک دو سو کے قریب افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں،بھارت میں سیلفی لیتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سترہ سے زائد ہے اور سولہ مقامات پر سیلفی لینے پر پابندی بھی عائد ہے۔پاکستان میں بھی ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئی ہے،کئی ملکوں میں سیف سیلفی کے نام سے آگہی کی مہم بھی چلائی گئی،جس میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر دس لاکھ لائیکس بھی آپ کی زندگی اور آپ کی بھلائی سے بڑھ کر نہیں،لہٰذا خیال رکھیئے،محتاط رہئے،کیونکہ عوامی مقامات پر عجیب اور خطرناک حرکتوں کا نتیجہ موت یا اسپتال کا بیڈ ہوتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website