کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے ٹی بی کا شکار مزدروں کی نشاندہی کے لئے سکریننگ کی جائے گی ، محکمہ صحت کے حکام کہتے ہیں کہ منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل ہو گا ۔ ٹی بی کنٹرول پروگرام بلوچستان اور نجی سماجی تنظیم کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں ٹی بی کے شکار کانکنوں کی نشاندہی کے لئے بلوچستان کے ضلع کوئٹہ ، لورالائی ، ہرنائی ، زیارت اوردکی کی کوئلہ کانوں کے مزدروں کی سکریننگ کی جائے گی، محکمہ صحت کے حکام کہتے ہیں کہ منصوبہ ڈیڑھ سال میں مکمل ہو گا،، صحت کے حکام کے مطابق بلوچستان میں ٹی بی کے مریضوں کا ڈیٹا موجود ہی نہیں مریضوں کے علاج کے لئے گلوبل فنڈ پر انحصار کرنا پڑتا ہے اس حوالے سے صوبائی حکومت کو اپنی سرمایہ کاری بڑھانا ہو گی،، حکام کا کہنا تھا کہ مزدوروں کے علاج کے لئے ٹی بی کنٹرول پروگرام اور محکمہ معدنیات کی ڈسپنسریوں کوبھی آپس میں منسلک کیا جائے گا ۔