راولپنڈی میں ٹکٹوں کی تقسیم کے خلاف مسلم لیگ ن کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے. صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 18 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار شکیل اعوان کے خلاف ڈھوک رتہ میں کارکنان نے ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا. مظاہرین نے شکیل اعوان نامنظور کے نعرلگائے. ن لیگ کے کارکنان نے ہاتھوں میں بینر ز کو پلء کارڈ اٹھا رکھے تھےجس میں پی پی 18 کی مجبوری ہے ضیاء اللہ شاہ ضروری ہے. اور شکیل اعوان نامنظور کے نعرے درج تھے. مظاہرین نے ڈھوک رتہ چوک ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کردیا.کارکنان نے قیادت سے مطالبہ کیا کہ پی پی 18 کے ٹکٹ پر نظر ثانی کی جاٰے اور ضیا ءاللہ شاہ کو اس سیٹ پر الیکشن لڑایا جائے