عالمی برادری کردار ادا کرے، بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کو شہید کر رہی ہے۔ مشعال ملک
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) سینئر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور کشمیری رہنما محترمہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں پچھلے ستر سالوں سے ظلم و ستم کی انتہا کررہا ہے، بھارت نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کو شہید کررہی ہے انہوں نے ایک گفتگو میں کہا کہ دنیا کو سمجھنا ہوگا خطے میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، مشعال ملک نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کے بجائے اوہچھے ہتکھنڈوں پر اتر آیا ہے، دو ایٹمی ممالک کے درمیان مسئلہ کشمیر کا حل ہونا ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار کرے
مسئلہ کشمیر دو ایٹمی ممالک کے درمیان سلگتی چنگاری ہے انہوں نے کہا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے مشعال ملک نے کہا کہ خطے میں حالات خراب ہونے سے پہلے اقوام متحدہ اور عالمی برداری مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کریں