کرکٹ ورلڈکپ میں آج میزبان انگلینڈ اورسری لنکاکی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،میزبان انگلینڈ پوائنٹ ٹیبل پر تیسرے نمبرہے۔
میزبان انگلینڈ میگاایونٹ میں سری لنکا کی لنکا ڈھانے کو تیار،ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے تیسرے نمبر پر ہے، انگلینڈ کے 5میچوں کے بعد 8پوائنٹ ہیں،،نیوزی لینڈ کے 9پوائنٹ ہیں جبکہ آسٹریلیا10پوائنٹ کیساتھ سرفہرست ہے۔ سری لنکا کے 5میچوں کے بعد 4پوائنٹ ہیں اوراس کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں، سری لنکا کو سیمی فائنل تک رسائی کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے فتح ضروری ہے- دوسری جانب جمعرات کوبنگلہ دیش آسٹریلیا سے اہم میچ ہارگیالیکن بنگالی ٹائیگرزنے بتادیا کہ میچ میں لڑا کیسا جاتا ہے، آسٹریلیا کی مضبوط باؤلنگ کے سامنے بھی 333رنز بناڈالے، بنگلہ دیش48رنز سے شکست کھا گئی۔ آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں پر381رنز کاپہاڑجیسا مجموعہ جڑا،ڈیوڈ وارنر کے بلے نے رنز پررنز اگلے،،آسٹریلوی نے 166رنز کی دھواں داراننگز کھیلی۔ عثمان خواجہ نے 89،کپتان ایرون فنچ نے 53 اورمیکسویل نے تیزرفتار32رنز بنائے، بنگلہ دیشنے بڑے ہدف کے تعاقب میں شاندار بیٹنگ کی لیکن فتح پانے میں ناکام رہے۔
مشفیق الرحیم نے شاندارناقابل شکست سنچری جڑی،محمداللہ نے 69،تمیم اقبال نے 62 اورشکیب الحسن نے 41رنز بنائے،بہترین بیٹنگ کے باوجود بنگالی ٹیم ہدف تک نہ پہنچ سکی اور333رنز بناکرآؤٹ ہوگئی،، آسٹریلیا مچل اسٹارک ،کولٹرنائل اورسٹونس نے 2،2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ آسٹریلیا 6میچوں میں 10پوائنٹس کیساتھ ٹیبل پرپہلے نمبرپرآگیا، بنگلہ دیش کے 6میچوں کے بعد 5پوائنٹ ہی رہے۔