اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی پوری دنیا کی مشترکہ دشمن ہے لہذا پوری دنیا کو اس کے خاتمہ کےلیے مل کر کام کرنا ہو گا۔
وزیراعظم نوازشریف نے جرمنی کے شہر برلن میں کرسمس کی مناسبت سے قائم مارکیٹ میں دہشت گرد حملے کی مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے، انہون نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام دکھ کی اس گھڑی میں جرمن عوام کے ساتھ ہی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔ دہشت گردی پوری دنیا کی مشترکہ دشمن ہے، دنیا کو دہشت گردی کے خاتمہ کےلیے مل کر کام کرنا ہو گا۔