فضائی سفر کی آسائش نے دنیا میں فاصلوں کو کم کردیا ہے جس کے ذریعے جہاز کے سفر سے دنیا میں کسی بھی مقام پر کم وقت میں پہنچا جاسکتا ہے لیکن کچھ فضائی سفر بہت طویل ہیں جن میں سے 10 سفر کا احوال آپ کے سامنے پیش کیا جارہا ہے۔
آسٹریلیا کی ہوائی سروس قنطاس ایئرویس برطانیہ سے آسٹریلیا کے لیے پہلی ڈائریکٹ فلائٹ شروع کرنے جارہی ہے جو برطانوی شہر لندن سے سیدھے آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں لینڈ کرے گی لیکن یہ پروجیکٹ 2018 میں مکمل ہوگا جب کہ 9 ہزار میلز کا یہ سفر طے کرنے کے لیے طیارے کو 17 گھنٹے درکار ہوں گے جو دنیا کو دوسرا طویل ترین سفر ہوگا۔
اس وقت دنیا کے 10 طویل ترین فضائی سفر میں پہلے نمبر پر متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کا سفر ہے جو 8 ہزار 824 میل ہے اس فضائی سفر میں 17 گھنٹے 25 منٹ لگتے ہیں۔
دوسرا طویل فضائی سفر سان فرانسسکو سے ملائیشیا کے سٹی اسٹیٹ سنگاپور کا ہے جو 8 ہزار 446 میل کا فاصلہ ہے اور اس فضائی سفر میں 17 گھنٹے 155 منٹ لگتے ہیں۔
ٹیکساس کے شہر ڈیلاس سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کا فضائی سفر دنیا کا تیسری طویل ترین فضائی سفر شکار کیا جاتا ہے جس میں 8 ہزار 578 میل کا فاصلہ 16 گھنٹے 55 منٹ میں مکمل ہوتا ہے۔