کپ ٹائون……اب پیش ہے دنیا کا سب سے مشکل گولف ہول جہاں گیند ڈالنا کسی بھی کھلاڑی کیلئے آسان کام نہیں، جنوبی افریقہ کے ہینگلپ ماؤنٹین پر قائم 400 میٹر لمبا دنیا کا سب سے اونچا گولف ہول جہاں پہاڑی سے کھلاڑی گیند نیچے گیند پھینک کر دوبارہ شاٹ کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔یہ انوکھا گولف کورس دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کیلئے ڈیزائن تیار کیا گیا ہے اور یہاں کوئی کیمرہ یا جی پی ایس نہیں جو گیند کی پرواز کو ٹریک کرسکے بلکہ یہ سبھی کام کھلاڑی کو ہی کرنے ہوں گے۔