جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں دنیا کے سب سے بڑے کسٹم کار شو کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا ہے۔
اس سال ٹوکیو آٹو سیلون 2018 میں دنیا بھر سے بے شمار گاڑی ساز کمپنیاں سینکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کر رہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کی۔ تین روزہ موٹر شو میں اسٹریٹ کارز سے لیکر لگژری گاڑیوں اور اسپورٹس کار کے ماڈلزسمیت سینکڑوں گاڑیاں موجود ہیں جنہوں نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیاہے۔
کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والے اس آٹو شو میں رواں برس دنیا بھر سے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔