مصر میں ایک خطاط نے دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک کا نسخہ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سعد محمد اپنے آبائی علاقے بلقینا میں اسلامی خطاطی کرتے ہیں، انہوں نے 700 میٹر کا قرآن پاک کا نسخہ تیار کیا ہے جو ایسے کاغذ پرلکھا گیا ہے جسے لپیٹا بھی جاسکتا ہے۔ سعد محمد کا کہنا ہے کہ وہ اس نسخے کو گنیز ورلڈ رکارڈ میں دنیا کے سب سے بڑے قرآن مجید کے نسخے کے طور پر شامل کرانا چاہتے ہیں۔
گنیز کا کہنا ہے کہ اُس کے پاس اب تک ہاتھ سے لکھے گئے قرآن پاک کا کوئی نسخہ موجود نہیں۔