ابوظبی میں ہزاروں طالبعلموں نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا شاندار مظاہرہ کیا، 4 ہزار1 سو 30 بچوں نے انسانی پرچم بنا کر گینز ریکارڈ قائم کردیا۔
متحدہ عرب امارات میں46 ویں قومی دن کی تقریبات کا آغاز ہو گیا ہے اور اس موقع پر جہاں مختلف ایونٹس منعقد کئے جا رہے ہیں وہیں طالبعلموں نے اس دن پر منفرد انداز اپنایا اور ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ کرکے نہ صرف دیوہیکل انسانی جھنڈہ بنا ڈالا بلکہ گینز ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ ابو ظہبی میں متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے پروگرام میں ہزاروں طالبعلم ایک جگہ جمع ہوئے اور یو اے ای کا دیوہیکل انسانی پرچم بناتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنانے کی ٹھانی۔
قومی پرچم کے رنگوں والے لباس زیب تک کیے 4130 بچوں نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنانے کا شاندار مظاہرہ کر کے نہ صرف ٹیم ورک کا عملی مظاہرہ کیا بلکہ قومی دن منانے کے ساتھ ساتھ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔