بھارتی ریاست بہار میں شراب نوشی کے خلاف دنیا کی 11 ہزار کلومیٹر طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق 11 ہزار 2 سو 92 کلومیٹر پر مشتمل یہ دنیا کی سب سے طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیر ہے جو بہار کے تمام
38 اضلاع میں بنائی گئی۔ریاست کے وزیر اعلیٰ اور اہم سیاستدانوں سمیت 2 کروڑ افراد نے اس میں حصہ لیا، عوام میں شراب نوشی کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لئے دوپہر سوا بارہ سے ایک بجے تک یہ زنجیر بنائی گئی۔سیٹلائیٹ اور ڈرون کیمروں سے انسانی ہاتھوں کی زنجیر کی عکس بندی کی گئی اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے تصاویر بھی لی گئیں۔