دنیا کے بڑے بڑے ممالک پیچھے رہ گئے، مثبت رویوں میں پیراگوئے نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹاپ ٹین میں ایک بھی بڑا ملک شامل نہیں، دنیا کے سب سے مثبت ممالک کی ٹاپ ٹین فہرست جاری کردی گئی۔
دنیا کے نقشے پر سجے ہیں کئی ملک، کوئی چھوٹا تو کوئی بڑا ، کوئی ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے ، تو کوئی ترقی کی شاہراہ پر گامزن، لیکن مثبت رویوں کے حوالے سے آنے والی رینکنگ نے تو سب کو چونکا دیا ، طاقتور ہونا مثبت ہونے کی دلیل نہیں۔ دنیا کے سب سے زیادہ مثبت ممالک کی فہرست جاری کردی گئی جس میں ایک بھی ترقی یافتہ ملک شامل نہیں۔ گیلپ کی گلوبل ایومشنز رپورٹ میں دنیا بھر کے مثبت اور منفی تجربات کا جائزہ لیا گیا۔ ایک سو چالیس ممالک کے ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد سے انٹرویوز ہوئے اور اس سروے کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ پیراگوئے دنیا کا سب سے زیادہ مثبت ملک ہے جہاں مثبت رویوں کی شرح چوراسی فیصد ہے۔ ٹاپ ٹین فہرست جاری
اسی طرح گوئٹے مالا ، ہونڈورس ، ایکواڈور اور ازبکستان تیراسی فیصد مثبت رویوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پازیٹو رینکنگ کے دوسرے ممالک میں ایل سلواڈور ، انڈونیشیا ، کوسٹاریکا ، یوراگوئے اور کولمبیا شامل ہیں۔