میکسیکو سٹی: جنوبی امریکا میں واقع چڑیا گھر میں موجود بھاری بھرکم پانڈے نے طویل عمر پانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں واقع چڑیا گھر میں بڑی عمر اور بھاری جسامت کے پانڈے نے چڑیاگھر کی رونقیں دو بالا کردیں، انتظامیہ کے مطابق شوان اس وقت دنیا میں سب سے بڑی عمر پانے والا پانڈہ ہے۔
چڑیا گھر میں بھاری جسامت کی مالک مادہ پانڈہ شوان کےچرچے عام ہیں، جس کے دوستانہ رویےسے متاثر ہوکر چھوٹے بڑے سب کے سب اُس کو دیکھتے ہیں کوشش ہوتی ہے کہ اس کے ساتھ سیلفی بھی بنا لیں۔
چڑیاگھر انتظامیہ کے مطابق شون پانڈے کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانےوالے اور بڑی عمر کےپانڈوں میں سےہوتا ہے، جس دیکھنے کے لیے روزانہ سینکڑوں افراد چڑیاگھر رخ کرتےہیں۔۔
شوان کے ساتھ ایک اور پانڈہ بھی موجود ہے جو اس وقت 28 برس کا ہے، ماہرین کے مطابق عام طور پر پانڈے کی عمر 22 سال ہوتی ہے جس کے بعد وہ دنیا سے گزر جاتا ہے۔
یہ پانڈے کا وہ واحد جوڑا ہے جو چین سے باہر پیدا ہوا اور اس نے اب تک کی آنے والوں کے مقابلے میں سب سے طویل عمر پائی۔ چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق وہ روزانہ صبح جوڑے کا طبی معائنہ کرواتے اور کھانے پینے کے معاملے میں خاص خیال رکھتے ہیں۔