سعودی عرب کے ہائی وے نمبر 10 کی لمبائی 256 کلومیٹر ہے اور یہ بالکل سیدھی سڑک ہے جس میں کسی قسم کا کوئی موڑ، چوک، بل یا کراس نہیں ہے۔ اس کا مطلب آپ صرف دو گھنٹے میں اس ہموار اور سیدھی سڑک کا فاصلہ طے کر سکتے ہیں۔ اس دوران آپ کو اسٹیرنگ وہیل گھمانے کی ضرورت بھی نہیں پڑے گی۔
گیننیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں سعودی عرب کے اس ہائی وے نمبر 10 کو دنیا کی سب سے طویل سیدھی سڑک قرار دیا گیا ہے۔
اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کو حاصل تھا۔ آسٹریلین آئرے 146 کلو میٹر طویل ہے۔
سعودی عرب کا یہ ہائی وے نمبر 10 ال حرض سے شروع ہوتا ہے جوکہ تیل اور گیس کے ذخائر کے لیے مشہور شہر ہے جبکہ اس سڑک کا اختتام ال باتھا کے علاقے میں ہوتا ہے۔ یہ علاقہ سعودیہ اور دبئی کی سرحد کے قریب واقع ہے۔
یہ ہائی وے الخالی صحرا کی وسعتوں میں پھیلا ہوا ہے۔
صحرا میں درجہ حرارت یکساں نہیں رہتا اور بدلتا رہتا ہے۔
دن میں 50ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے تو راتیں منجمد کر دینے والی ہوتی ہیں۔ تاہم صحرائی ریت کا اڑ کر ایک جگہ سے دوسری جگہ ٹیلہ بنانا اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے سے آپ کا سفر خوشگوار ہو جائے گا۔
اس ہائی وے کی علاقائی اہمیت یہ ہے کہ اس پر سعودی عرب اور دبئی کے درمیان سامان کی نقل و حمل کی جاتی ہے۔