سوئزر لینڈ میں دنیا کی طویل ترین سرنگ گوٹ ہارڈ بیس ٹنل ریلوے ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ۔
یہ سرنگ پہاڑی سلسلے الپس کوکاٹ کر بنائی گئی ہےجو افتتاح کے بعد سوئس شہر زیورچ سے لوگانو کے لیے روانہ ہوئی اور اب روزانہ تقریباً 50 مسافر بردار اور 260 تک مال بردار ریل گاڑیاں اس سرنگ سے گزر سکیں گی.57 کلومیٹر طویل اس سرنگ سے گزرنے میں 20 منٹ سے بھی کم وقت صرف ہوتا ہے۔سوئزر لینڈ برفیلے پہاڑوں کے درمیان بنا گئی۔ اس سرنگ کے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ماہرین کو 17 برس کا وقت لگاجس کی تعمیر پر تقریباً 12 ارب 50 کروڑ ڈالر لاگت آئی ہے ۔ستاون کلو میٹر طویل اس سرنگ سے ایک دن میں 300سے قریب ٹرینیں گزریں گی جبکہ ایک ٹرین ایک گھنٹے میں 250 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔