لوگ میچ دیکھنے کیلئے تو سٹیڈیم جاتے ہی ہیں لیکن روس میں عجب ماجرا پیش آیا ہے جہاں شائقین کی ایک بڑی تعداد میچ کے بجائے ایک خوبرو ریفری کو دیکھنے کیلئے بے تاب ہے ۔ یہ ریفری حسینہ ’’ایکاٹرینا کوسٹیونینا ‘‘ہیں جنکے پرستاروں کی تعداد عالمی فٹ بال ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل ہی لاکھوں میں جا پہنچی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایکاٹرینا پہلی بار اس وقت منظر عام پر آئیں جب انکے شہر کراسنویارسک میں منعقد ہونیوالے ایک میچ کے دوران انہیں ریفری کے فرائض سرانجام دینے کا موقع ملا۔
اس میچ میں بھی لوگوں کی توجہ کھلاڑیوں اور میچ سے زیادہ دلکش ریفری پر رہی بعدا زاں جب بھی کوئی فٹ بال میچ ہوتا تو شائقین ایکاٹرینا کو دیکھنے کا مطالبہ شروع کر دیتے۔
انکی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے روسی فٹ بال تنظیم نے انہیں عالمی کپ کے میچوں کیلئے ریفری نامزد کر دیا اور اب فٹ بال کی عالمی فیڈریشن فیفا نے بھی انکے نام کی منظوری دیدی ہے ۔فٹ بال کے علاوہ ایکاٹرینا ماڈلنگ میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں جبکہ انسٹاگرام پر انکے فالوورز کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔