counter easy hit

دنیا کی سب سے مہنگی چپس سوئٹزر لینڈ میں دستیاب

The world's most expensive chips available in Switzerland

The world’s most expensive chips available in Switzerland

چپس کے اس پیکٹ کی قیمت 5600 روپے ہے جس میں صرف 5 چپس موجود ہوتے ہیں

سٹاک ہوم: دنیا میں امیر کبیر افراد کیلئے مہنگے کھانے ، گھڑیاں اور گاڑیاں تو بنتی ہی رہتی ہیں لیکن سوئٹزر لینڈ کی ایک کمپنی نے دنیا کی سب سے مہنگی چپس بنائی ہے جس کے ایک پیکٹ کی قیمت 5600 روپے ہے اور اس میں صرف 5 چپس موجود ہوتے ہیں ۔ اسے سینٹ ایرک کمپنی نے تیار کیا ہے ۔ چپس کو سیاہ رنگ کے ایک خوبصورت ڈبے میں بند کیا جاتا ہے ۔ ماہر ترین شیف اس چپس کو تیار کرتے ہیں ، ان میں 5 اہم اجزا شامل کیے گئے ہیں ۔ ان اجزا میں مٹسوٹیک مشروم شامل ہیں جو سوئیڈن کے شمالی جنگلات میں پائے جاتے ہیں ۔ دوسری اہم شے ٹرفل نامی سمندری گھاس ہے جو فیریو جزائر سے حاصل ہوتی ہے ، سوئیڈن کا ایک نباتاتی مصالحہ کراؤن ڈِل ، خاص قسم کی پیاز ، انڈین پیل شراب چوتھی اہم شے ہے ۔ چپس کیلئے آلو سوئیڈن کی امارناس پہاڑیوں سے آتا ہے جو بہت کم مقدار میں کاشت کیا جاتا ہے ۔ یہ آلو ہاتھوں سے کاشت کرکے ہاتھوں سے ہی نکالے جاتے ہیں اور تمام چپس کو ہاتھوں سے بنایا جاتا ہے جو خاص اجزا سے ایک الگ ذائقہ دیتے ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website