روم: اٹلی سے تعلق رکھنے والے کچھ باورچیوں نے مل کر دنیا کا سب سے مہنگا پیزا بنا لیا۔ یہ پیزا کھانے کیلئے آپ کی جیب میں 77 لاکھ روپے ہونا ضروری ہیں۔
پیزا کا ذائقہ ہمیشہ سے لوگوں کیلئے مزیدار رہا ہے اور شاید اسی وجہ سے لوگ پیزا کے پیچھے پاگل ہیں۔ اس اطالوی کھانے پر لوگ جہاں طرح طرح کے تجربے کرتے ہیں وہیں اٹلی سے تعلق رکھنے والے کچھ باورچیوں نے مل کر دنیا کا سب سے مہنگا پیزا بنا لیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پیزا کو کھانے کیلئے آپ کی جیب میں 77 لاکھ روپے ہونا ضروری ہیں۔ یہ “لوایس 13” کے نام سے مانا جانیوالا یہ پیزا اب تک کا سب سے مہنگا ترین پیزا ہے۔ ایک باورچی “ریناٹو ویولا” نے میڈیا کو بتایا کہ پیزا کی یہ کرسٹ 72 گھنٹے میں تیار ہوئی ہے۔ تین باورچیوں کی مدد سے بننے والے اس پیزا کا قطر 20 سینٹی میٹر ہے، جسے دو لوگ کھا سکتے ہیں۔ اسکے علاوہ پیزا کیلئے زیادہ تر اجزا فرانس اور اٹلی سے منگوائے گئے ہیں۔ اس مہنگے پیزا میں ٹاپنگ کیلئے 3 قسم کے غیر ملکی اچار استعمال کئے گئے جبکہ مزید اجزا یورپ کے الگ مقامات سے منگوائے گئے، جسکی مدد سے یہ بہترین پیزا تیار کیا گیا ہے۔