ونے (Gold) کے بارے میں انگریزی کہاوت ہے کہ جس کے پاس سونا ہوتا ہے وہی قانون بناتا ہے۔ سونا ایک عنصر اور دھات کا نام ہے۔ جو اپنی خصوصیات کی وجہ سے انتہائی مہنگی ہے۔ یہ دولت کی علامت ہے، اسکے سکے بنائے جاتے ہیں، زیورات میں استعمال ہوتی ہے، یہ چٹانوں میں ذروں یا پتھروں جیسی شکل میں ملتی ہے، یہ نرم چمکدار اور پیلے رنگ کی دھات ہے جسے کسی بھی شکل میں ڈھالا جاسکتا ہے۔ اس آرٹیکل میں دنیا کے ان ممالک کا ذکر کیا گیا ہے جن کے پاس سب سے زیادہ سونا موجود ہے- اور یہ سونا ان ممالک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک نمایاں حیثیت بھی رکھتا ہے-
نیدر لینڈ اس وقت 612.5 ٹن سونا رکھتا ہے جو کہ اس ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر کا 58.7 فیصد بنتا ہے-
جاپان جو کہ ایک ترقی یافتہ ملک ہے٬ اس وقت جاپان کے پاس 765.2 ٹن سونا موجود ہے- اور یہ اس ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا 3.1 فیصد ہے-
روس کے 976.9 ٹن سونا موجود ہے جو کہ اس ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا 9.5 فیصد ہے-
سوئزر لینڈ ایک سیاحتی ملک ہے اور یہ ملک 1,040.1 ٹن سونا رکھتا ہے- یہ سونا اس ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر کا 10 فیصد ہے-
چین بھی انتہائی تیز سے ترقی کر رہا ہے اور اس وقت اس ملک میں 1,054.1 ٹن سونا موجود ہے جو کہ چین کے زر مبادلہ کے ذخائر کا 1.6 فیصد بنتا ہے-
فرانس ایک یورپین ملک ہے جبکہ اس کے پاس موجود سونے کی مقدار 2,435.4 ٹن ہے- یہ سونا اس ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کا 69.5 فیصد ہے-
اٹلی اس وقت 2,451.8 ٹن سونا رکھتا ہے جو کہ اس ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر کا 71.3 فیصد بنتا ہے-
آئی ایم ایف کوئی ملک تو نہیں لیکن بین الاقوامی قرضے فراہم کرنے والے اس ادارے کے پاس موجود اثاثوں میں ایک بڑا اثاثہ سونا ہی ہے- آئی ایم ایف کی بیلنس شیٹ کے مطابق اس ادارے کے پاس موجود سونے کی مالیت 4.9 بلین ڈالر ہے-
جرمنی کا شمار بھی ترقی یافتہ ممالک میں کیا جاتا ہے اور اس ملک میں موجود سونے کی مقدار 3,391.3 ٹن ہے- اور یہ اس ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر کا 72.1 فیصد ہے-
دنیا میں اس وقت سب سے زیادہ سونا امریکہ کے پاس ہے جو کہ 8,133.5 ٹن ہے- اور یہ امریکہ زر مبادلہ کے ذخائر کا 75.1 فیصد ہے-