counter easy hit

چین میں دنیا کا بلند ترین پل ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا

بیجنگ: جنوب مغربی چین میں دو پہاڑوں کے درمیان 1850 فٹ گہری کھائی پر تعمیر کیے گئے پل کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

The world's tallest bridge in China opened for traffic

The world’s tallest bridge in China opened for traffic

تین سال کی مدت میں تقریباً ایک ارب یوآن کی لاگت سے تیار ہونے والے اس پل ’’بیپانجیانگ برج‘‘ پر گاڑیوں کی چار قطاریں ایک ساتھ چل سکتی ہیں جب کہ یہ 4400 فٹ لمبا ہے اور دو چینی صوبوں (ینان اور گائیژو) کو ایک دوسرے سے ملاتا ہے۔

پل کی تکمیل کے ساتھ ہی چین وہ ملک بھی بن گیا ہے جہاں دنیا کے 10 بلند ترین پلوں میں سے 8 پل موجود ہیں۔ اس ’’ٹاپ ٹین‘‘ فہرست میں صرف دو پل غیر چینی ہیں جن میں سے ایک پاپوا نیو گنی اور دوسرا میکسیکو میں تعمیر کیا گیا ہے۔

یہ پل دریائے بیپان کو عبور کرتا ہوا گزرتا ہے جو ینان اور گائیژو صوبوں کے درمیان قدرتی سرحد کا کام بھی کرتا ہے۔ یاد رہے چین میں اسی نام (بیپانجیانگ برج) کا ایک اور پل 2003 میں گوانژنگ ہائی وے پر تعمیر کیا گیا تھا جو 1200 فٹ اونچا ہے لیکن یکساں نام کے باوجود یہ دونوں پل ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔اس نئے تعمیر شدہ پل کا پھیلاؤ 2363 فٹ ہے اور یہ ہانگروئی ہائی وے کا حصہ ہے جو جنوبی چین کے شہر ہانگژو کو چین اور میانمار کی سرحد پر واقع روئیلی شہر سے ملانے والی 3405 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ بھی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website