ڈیووس……اردن کے شاہ عبداللہ کی اہلیہ ملکہ رانیہ نے کہا ہے کہ اردن مہاجرین کو مزید مالیاتی آزادی دینے کے لیے اقتصادی زون بنانے کو تیار ہے۔
سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم میں ایک پینل مباحثے کے دوران گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی امداد کے لیے روایتی طریقے اب کارآمد نہیں رہے ہیں کیونکہ دوسری عالمی جنگ کے بعد دنیا کو مہاجرین اور پناہ گزین کے بدترین بحران کا سامنا ہے۔ملکہ رانیہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ہم ایک اقتصادی زون کے قیام کے لیے تیار ہیں جہاں مہاجرین کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں۔اردن میں اس وقت تیرہ لاکھ کے لگ بھگ مہاجرین رہ رہے ہیں، اپنی تجویز کے خدوخال واضح کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ غیرملکی اور ملکی سرمایہ کار سپلائی چین کے سلسلے کو وہاں منتقل کرسکتے ہیں۔