کراچی………مغربی فرانس میں آہنگِ بحر نامی دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز کا تجربہ شروع کیا گیا ہے جس میں چھ ہزار مسافروں کی گنجائش ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اور سویڈن کے اخباردی لوکل 70 میٹر لمبے اس کروز جہاز کو آزمائش کی غرض سے سمندر میں اتارا گیا تو اس نظارے کو دیکھنے کے لیے ہزاروں افراد وہاں جمع ہو گئے۔تقریباً ایک ارب ایک کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار ہونے والے اس سمندری جہاز کی خالق کروز کمپنی رائل کیریبیئن انٹرنیشنل (آر سی آئی) ہے۔توقع ہے کہ 120،000 ٹن وزنی یہ جہاز دو ماہ بعد ایک امریکی کمپنی کے حوالے کیا جائے گا۔ آئندہ اتوار تک اس کا ٹرائل جاری رہے گا۔ 16 منزلہ آہنگِ بحر 362 میٹر یعنی ایفل ٹاور کی اونچائی سے بھی 50 میٹر زیادہ لمبا ہے۔جہاز کے مکمل ہونے کے بعد اس میں چھ ہزار سے بھی زیادہ مسافروں کی گنجائش ہوگی اور ان مسافروں کی سروسز کے لیے تقریباً دو ہزار افراد پر مشتمل عملہ بھی دستیاب ہو گا۔