counter easy hit

یوگا کی مشقیں کرنے کا شوقین ہاتھی

یوگا نہ صرف جسم کو فٹ رکھتا ہے بلکہ بے شمار جسمانی و دماغی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے ۔

The yoga exercises amateur elephant

The yoga exercises amateur elephant

لاہور:  صحت مند رہنے کیلئے ورزش کرنا نہایت ضروری ہے ۔ خصوصاً اگر یوگا کی بات کی جائے تو یہ نہ صرف جسم کو فٹ رکھتا ہے بلکہ بے شمار جسمانی و دماغی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے ۔ اکثر طبی ماہرین مختلف امراض سے نجات کیلئے یوگا کے مختلف آسن تجویز کرتے ہیں اور شاید یہ ہاتھی بھی یوگا کی اس افادیت سے واقف ہے یہی وجہ ہے کہ یہ روز صبح اٹھ کر یوگا کی مشقیں کر تا ہے۔
زمبابوے کے ایک سفاری پارک میں یہ ہاتھی اکثر اوقات یوگا کی مشقوں جیسی حرکات کرتا ہوا پایا جاتا ہے ۔یہ جسمانی حرکات عموماً دیگر ہاتھی نہیں کرتے لہٰذا جب بھی یہ ہاتھی ’’یوگا‘‘ کرتا ہے تو سب کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے ۔یہ تو معلوم نہ ہوسکا کہ آیا اس ہاتھی کو اس کے نگرانوں نے یہ مشقیں سکھائیں یا کسی کو دیکھ کر یہ خود ہی ایسی مشقیں کرتا ہے تاہم اس ہاتھی کا یوگا ان انسانوں کیلئے ایک سبق ہے جو اپنی کاہلی کے سبب ورزش نہیں کرتے نتیجتاً خود بھی ہاتھی جیسے دکھنے لگتے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website