بھارتی رہنما امیت شاہ نے پاکستان بھارت کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ ہونے کے باوجود ہوم سیریز کے امکان کو مسترد کر دیا۔
بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے سربراہ امیت شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان انٹرنیشنل سیریز کھیلتے رہیں گے لیکن نہ بھارت پاکستان جا کر کھیلے گا اور نہ ہی پاکستان بھارت آکر کھیل سکتا ہے۔
پاک بھارت کشیدہ تعلقات کا بہانہ بنا کر بھارت گزشتہ کئی برسوں سے مستقل پاکستان سے ہوم سیریز کھلنے سے انکار کرتا آرہا ہے۔