counter easy hit

بجلی چوری سے قومی خزانے کو 33 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا، آڈیٹر جنرل کا انکشاف

Theft exchequer a loss of over Rs 33 billion, revealed the Auditor General

Theft exchequer a loss of over Rs 33 billion, revealed the Auditor General

اسلام آباد: آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے بجلی چوری کے خاتمے کے حکومتی دعوؤںکی قلعی کھول دی، بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی نااہلی کیوجہ سے بجلی چوری سے قومی خزانے کو33 ارب روپے سے زائدکا نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی مالی سال2014-15کی رپورٹ کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نااہلی اورنیپراقوانین کی خلاف ورزی کے باعث 33 ارب 20 کروڑ روپے کی بجلی چوری ہوئی، بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے نیپرا قوانین کی خلاف وزری کرتے ہوئے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا جبکہ تقسیم کار کمپنیوں نے لائن لاسزکی مقررکردہ حدکی خلاف ورزی کی۔ تقسیم کارکمپنیوں نے 2 ارب 60 کروڑ اضافی یونٹ نقصانات کی مد میں ظاہرکیے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی پیسکو نے ایک ارب، 2 کروڑ، 94لاکھ یونٹس ضائع کر ڈالے جس سے15ارب روپے سے زائدکا نقصان ہوا۔ لیسکونے44کروڑ73لاکھ یونٹ ضائع کیے جس سے قومی خزانے کو5ارب59کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ اسی طرح میپکو نے 24 کروڑ 15 لاکھ یونٹ ضائع کیے اور3ارب 62 کروڑ روپے کا چونا لگایا۔

فیسکو نے نیپرا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 10کروڑ93 لاکھ یونٹ ضائع کیے جس سے قومی خزانے کو ایک ارب74کروڑروپے کانقصان پہنچا۔ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی حیسکو نے36کروڑ 22لاکھ یونٹ ضائع کیے جس سے قومی خزانے کو4 ارب 83کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔ آئیسکو نے7 کروڑ 63 لاکھ یونٹ ضائع کیے اور قومی خزانے کو 91 کروڑ 56 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے30کروڑ36لاکھ یونٹ ضائع کیے اورایکارب 3 کروڑ کانقصان پہنچایا۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق سکھر الیکٹرک پاور کمپنی سیپکو نے 70 لاکھ یونٹ ضائع کرتےہوئے12کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔ قبائلی علاقوں کی تقسیم کار کمپنی ٹیسکو نے2کروڑ36لاکھ یونٹ ضائع کرتے ہوئے30کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website