counter easy hit

’سانپ کے ساتھ شادی کی خبر جھوٹی ہے‘

The information of marriage with snake is wrong

The information of marriage with snake is wrong

سانپ پالنے والے ملیشیا کے فائرمین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پالتو سانپ کے ساتھ شادی کی جھوٹی خبروں پر بہت افسردہ ہیں۔

ابو زرین حسین اپنی ریاست کے دیگر فائر فائٹرز کو بھی سانپ پکڑنے کے بارے میں تربیت دیتے ہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں برطانیہ میں سنسنی پھیلانے والے ایک اخبار نے کہا تھا کہ ملیشیا کے فائرمین نے سانپ سے شادی کر لی ہے اور وہ اُسے اپنی ‘محبوبہ کا دوسرا جنم’ سمجھتے ہیں۔

مسٹر حسین نے بی بی سی کو بتایا کہ کچھ افراد نے فیس بک سے اُن کی تصاویر اُٹھائی ہیں اور وہ ان اطلاعات پر بہت زیادہ ‘مایوس’ ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ‘میں ہمیشہ سانپوں کے ساتھ کام کرتا ہوں اور دوسرے فائر مینز کو بھی سانپ پکڑنے اور مارنے سے بچانے کی تربیت دیتا ہوں۔‘

انھوں نے بتایا کہ وہ شادی شدہ ہیں اور اُن کی بیوی ان خبروں کو سننے کے بعد’ٹھیک’ ہیں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ یہ’جھوٹی خبریں’ ہیں۔

مِرر آن لائن نے کہا کہ ‘انھوں نے ایک ایسے سانپ کی نشاہندہی کی ہے جو کہ ان کی مرحوم گرل فرینڈ سے ’بہت زیادہ مماثلت رکھتا ہے۔’

The information of marriage with snake is wrong

The information of marriage with snake is wrong

اخبار کے مطابق ‘وہ اپنی زندگی ایک دس فٹ لمبے کوبرا کے ساتھ گزارتے ہیں جو بدھ مت کے عقائد کے لحاظ سے اُن کے خیال میں اُن کی مرحوم محبوبہ کا دوسرا جنم ہے۔’

مسٹر حسین اکتیس برس کے ہیں اور وہ مسلمان ہیں۔

ملیشیا کے مقامی روزنامے سے بات کرتے ہوئے مسٹر حسین نے کہا کہ ‘یہ تصاویر میرے لیے تھیں۔ انھوں نے میری تصاویر استعمال کر کے یہ خبر بنا لی کہ میں نے سانپ سے شادی کی ہے۔’

مسٹر حسین نے کہا کہ اس وقت بھی اُن کے پاس چار سانپ ہیں اور اُن کا پیشہ ہی سانپوں کی پرورش کر کے اُن کا مزاج سمجھنا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website