counter easy hit

امریکی الزام پر ایرانی حکومت نے بھی دو ٹوک اعلان کر دیا

تہران(نیوز ڈیسک ) ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے خبر دار کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں تیل بردار جہازوں پر تخریب کاری میں ایران کے ملوث ہونے کی الزام تراشی سے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔ عباس موسوی نے علاقائی ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ تمام ممالک بیرونی عوامل کی سازشوں سے ہوشیار رہیں۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ بحری جہازوں پر تخریب کاری حملے تشویشناک اور افسوسناک ہیں جن کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیں۔ یاد رہے کہ اتوار کے روز فجیرہ کے ساحلی شہر کی بندرگاہ پر 4 تیل بردارجہازوں میں تخریک کاری کی کوشش کی گئی تھی جس کے بعد سعودی عرب نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے ساحل پر تخریب کاری کا نشانہ بنائے جانے والے 4 میں سے 2 تیل بردار جہاز ان کے ہیں اور انہیں اس حملے میں شدید نقصان پہنچا ہے۔اتوار کے وزمتحدہ عرب امارت کی ریاست فجیرہ کے ساحلی شہر کی بندرگاہ پر 4 جہازوں میں تخریک کاری کی کوشش کی گئی تھی۔ متحدہ عرب امارات نے اس سے قبل ساحلی علاقے میں کسی بھی قسم کے حملوں کی تردید کی تھی لیکن بعد میں انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 4بحری جہازوں پر حملہ ہوا جس میں کوئی جانی نقسان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ ایران خطے میں جہاز رانی سے متعلق ٹریفک کو نشانہ بنا سکتا ہے۔امریکا نے گذشتہ ہفتے ایران پر نئی معاشی پابندیوں کے فوری بعد مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردار جہاز اور بی 52 بمبار طیارے تعینات کیے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website