وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہےکہ پاکستان کی اسٹریٹیجک لوکیشن کی وجہ سے یہاں سرمایہ کاری کےبہترین مواقع موجود ہیں، پاکستان ایشیا کی کامیاب تجارتی منڈی اور توانائی و ٹرانسپورٹ کی راہداری بھی بن سکتاہے۔
وزیراعظم نوازشریف سے رائل فرائزلینڈ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو رولوف اے جوسٹن نے ملاقات کی ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کےلئےمعاشی اصلاحات کررہے ہیں۔ اس موقع پر رو لوف جوسٹن نے کہاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقعوں کے باعث ان کی کمپنی یہاں کامیاب بزنس کررہی ہے، پاکستان میں محفوظ اور بہترین کوالٹی کی ڈیری مصنوعات کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے، اسی لئے وہ جدید مشینری اور ماہر لوگوں کو یہاں لارہے ہیں۔ رولوف جوسٹن نے کہا کہ پاکستان کو آئندہ برسوں میں ڈیری مصنوعات برآمد کرنے والا ملک بنادیں گے۔