وزیرٹرانسپورٹ سندھ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے نجی ٹیکسی سروس پرکوئی پابندی نہیں لگائی۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ نے اعتراف کیا کہ لوگوں کی کوتاہی کی وجہ سے ہم اچھی سروس مہیانہیں کرسکے،ایسی بسیں چل رہی ہیں کہ ان کو ایک دن بھی چلنے نہ دیا جائے۔ انہوں نےکہاکہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کی حالت بہتر نہیں ، موبائل ایپ ٹیکسی اچھی سروس ہے، سندھ حکومت نے نجی ٹیکسی سروس پرکوئی پابندی نہیں لگائی، قانونی تقاضے پورے کرنے ہوں گے،پرائیویٹ گاڑی کمرشل مقصدکےلیےاستعمال ہوتی ہےاس پرایکسائزٹیکس دیناپڑتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ بغیرفٹنس سرٹیفکیٹ کی گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن کریں گے،کارروائی سٹی اورانٹرسٹی بس آنےکےبعدکریں گے،نوٹسزدےچکےہیں،کریم سروس کی 4گاڑیاں کسی اوروجہ سےپکڑی گئی ہیں۔