counter easy hit

ملک میں اتنے گھپلے ہیں، جتنا کہا جائے کم ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اس ملک میں بہت گھپلے ہیں ،بہت سے معاملات کی تحقیقات ہونی ہیں ،اگرہم تحقیقات میں لگ گئے توسارا وقت اسی میں لگ جائے گا۔

There are so many scam in the country, the less said, the Prime Minister

There are so many scam in the country, the less said, the Prime Minister

ایک وقت آئے گا یہ چیزیں اپنی منطقی انجام تک پہنچیں گی،ہم ترقیاتی کاموں سےتوجہ ہٹانا نہیں چاہتے۔ وزیراعظم نوازشریف نے پشاور موڑ سے نیواسلام آبادانٹرنیشنل ایئرپورٹ تک میٹروبس لنک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کو منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

پچیس اعشاریہ 6کلومیٹرطویل لنک روڈنیشنل ہائی وےاتھارٹی نےتعمیرکیاہے ۔میٹروبس لنک نیواسلام آباد ایئرپورٹ سےپشاورموڑتک ہوگا ۔منصوبے میں 9 بس اسٹیشن، 12 پل اور 11 انڈرپاس شامل ہیں ۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کے 45 ہزارمسافروں کی گنجائش والے ٹرمینل کا95فیصدکام مکمل کر لیا گیا ہے۔یہاں عالمی معیارکاایئرٹریفک کنٹرول سسٹم نصب کیاگیاہے ۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا ہےکہ اسلام آباد کومیٹروبس منصوبے کے ساتھ لنک کیا جارہا ہے۔ جن کے پاس سواری نہیں ان کے لیے یہ میٹروبس کا منصوبہ بہترین ہے۔ایئرپورٹ کےساتھ میٹروبس کا منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں بھی دوسرے منصوبوں کی طرح معیار پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔جس ملک نے ترقی کرنی ہوتی ہے ،وہاں ترقی بھی تیزرفتار ہونی چاہیے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں جن منصوبوں کو دو سال میں مکمل ہونا تھا اسے 20،20 سال لگ گئے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے ایسے بیمار منصوبوں کو اضافی رقم دے کر مکمل کروایا۔لواری ٹنل جیسے منصوبے ہیں جو کئی دہائیوں سے مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایک باوقار ملک کے لیے انفرااسٹرکچر،ایئرپورٹس اور ٹرانسپورٹ سسٹم کا بہتر ہونا ضروری ہے۔سڑکیں اچھی ہوں گی تو کسانوں کی پیداوار مارکیٹ میں آسانی سے پہنچیں گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website