لاہور;معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن اکثر و بیشتر مختلف انداز اور اسٹائل کے ساتھ سامنے آتی رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے اپنے بالوں کو نئے انداز میں ڈائی کروایا اور اس کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی، جسے دیکھ کر جہاں کچھ لوگوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا
وہیں کچھ کو یہ اسٹائل ایک آنکھ نہ بھایا جبکہ چند لوگوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔گلوکارہ اِن دنوں لبنان کے شہر بیروت کے دورے پر ہیں جہاں وہ سیر سپاٹے کر رہی ہیں اور اسی دوران انہوں نے نیا ہیئر کلر بھی کروایا۔مومنہ نے بیروت کے مشہور سیلون مونیر سے سرخ رنگ کے بال رنگوائے اور ہیئر ڈائی کرواتے ہوئے تمام عمل کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی۔کچھ مداحوں کی جانب سے مومنہ کے نئے ہیئر کلر پر پسندیدگی کا اظہار کیا گیا جب کہ کچھ نے خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ کے بالوں پر سرخ رنگ اچھا نہیں لگتا’۔اس کے ساتھ ساتھ کچھ صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔کس نے لکھا، ‘تبدیلی آگئی ہے’ تو کسی نے مومنہ کو ‘ریڈ ویمن’ کا لقب دے دیا۔جبکہ ایک صارف نے مومنہ کے بالوں کے رنگ پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا کہ ‘پاکستانیو، کبھی کچھ نیا بھی ٹرائی کرنا چاہیے۔’مومنہ مستحسن نے کوک اسٹوڈیو میں راحت فتح علی خان کے ساتھ ’آفرین آفرین‘ گانے سے مقبولیت حاصل کی تھی جس کے بعد وہ متعدد گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے اپنا پہلا سولو ڈیبیو گانا بھارتی گلوکار ارجن کنُنگو کے ساتھ ’آیا نہ تو‘ گایا ہے۔
جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق معروف بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کی بہوثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بالی ووڈ میں ان دنوں پرانی فلموں کے ری میک بنانے کے ساتھ ساتھ معروف شخصیات کی زندگی پر فلم بنانے کا رجحان بھی پروان چڑھتا جارہا ہے جس کا اندازہبھارتی کرکٹر دھونی، اظہر الدین، ہاکی کھلاڑی سندیپ سنگھ اور دیگر کھلاڑیوں کی زندگی بنی فلموں سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا میں اپنے فن سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی پر بھی فلم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ اور ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر فنکاروں پرفلم بنانے کے بعد بہت سے لوگ ثانیہ مرزا کی زندگی پر فلم بنانے کا سوچ رہے تھے تاہم ٹینس اسٹار کی زندگی پر فلم بنانے کا سہرا رونی اسکرو والا کے سر سج گیا ہے جوکہ اپنے تجربے سے فلم کو چارچاند لگائیں گے جب کہ فلم کی کہانی ثانیہ کی پیشہ ورانہ زندگی پر مبنی تو ہوگی لیکن فلم میں اٴْن کی ذاتی زندگی کو زیادہ اجاگر کیا جائے گا۔