counter easy hit

‘ قومی کرکٹر حسن علی کی شادی کے حوالے سے ناقابل یقین خبر آگئی

'There has been incredible news regarding the marriage of national cricketer Hassan Ali

نئی دلی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی کے بارے میں یہ خبریں سامنے آرہی ہیں کہ وہ بھارتی لڑکی شامیہ آرزو سے شادی کرنے جارہے ہیں۔ کرکٹر کی شادی کے اس ہنگامے کے بیچ یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ کچھ عرصہ پہلے حسن علی کے متوقع سسر نے ایک ایسا بیان دے دیا تھا جس پرانڈیا میں خوب بحث ہوئی تھی۔بھارت کی ’latestly‘ نامی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ شامیہ آرزو کے والد لیاقت علی ریاست ہریانہ کے ضلع میوات میں بلاک ڈویلپمنٹ اینڈ پنچائت آفیسر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 2017 میںٹی وی چینل نیوز 18 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ہندوﺅں کے بھگوان رام اور بھگوان کرشنا کی اولاد ہیں۔لیاقت علی نے اپنے دعویٰ کی سچائی ثابت کرنے کیلئے دلیل بھی دی اور کہا کہ میوات میں دھناگال گوترا مسلمان رگھو ونشی کی جبکہ چراکلوٹ گوترا کے لوگ یدو ونشی کی اولاد ہیں۔ رگھوونشی کا تعلق ہندوﺅں کے بھگوان رام اور یدو ونشی کا تعلق ہندو بھگوان کرشنا سے ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے پیسر حسن علی کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ قومی کرکٹر کی ہونے والی اہلیہ شامیہ کے والد لیاقت علی نے بتایا ہے کہ ان کی بیٹٰی کی شادی 20 اگست کو ہو گی۔ لیاقت علی نے کہا کہ 17 اگست کو ان کے گھر کے 10 افراد دبئی جا رہے ہیں جن میں شامیہ کے علاوہ ان کا بیٹا اکبر علی، بیوی رئیسہ، داماد الطاف حسین، بیٹی بلقیس، بھائي انیس علی، بیٹی ممتاز اور کشور جہاں شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بیٹی کی شادی تو کرنی ہے چاہے انڈیا میں ہو یا پھر پاکستان میں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ان کا کہنا تھا کہ تقسیم کے وقت ان کے رشتہ داروں سمیت بڑی تعداد میں لوگ پاکستان چلے گئے تھے، آج بھی ان سے باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ خیال رہے کہ فاسٹ باﺅلر حسن علی جلد شادی کرنے والے ہیں اور ان کی اہلیہ کا تعلق بھارت سے ہے۔نکاح کی یہ تقریب دبئی میں ہوگی، ان کی ہونے والی دلہن کا تعلق بھارتی ریاست ہریانہ سے ہے ، وہ ایمرٹس ایئرلائن میں انجینئر ہیں اور والدین کے ساتھ دبئی میں ہی مقیم ہیں جب کہ ان کے خاندان کے دیگر افراد نئی دہلی میں مقیم ہیں،شامیہ نے انگلینڈ سے ہی انجینئرنگ مکمل کی تھی،بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں کی ملاقات ورلڈ کپ 2019ءکے درمیان ہیدبئی میں ہوئی تھی جہا ں وہ پاکستانی کرکٹر کو پسند آگئیں ۔دوسری جانب فاسٹ باﺅلر حسن علی نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں خاندانوں میں ابھی اس رشتے کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے تاہم ابھی تک رشتہ فائنل نہیں ہوا ہے ۔ واضح رہے کہ اگر فاسٹ باﺅلر حسن علی بھی بھارتی لڑکی کو اپنی اہلیہ بناتے ہیں تو یہ پہلا موقع نہیں ہوگا جب کسی پاکستانیکرکٹر نے بھارت سے دلہن لائی ہو۔ اس سے قبل قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک، عظیم بلے باز ظہیر عباس اور محسن حسن خان بھی بھارتی خواتین سےشادی کر چکے ہیں، اگر حسن علی بھی بھارت کی کسی خاتون سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو پھر وہ بھی شعیب ملک، عظیم بلے باز ظہیر عباس اور محسن حسن خان کے کلب میں شامل ہو جائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website