counter easy hit

تہلکہ خیز ثبوت سامنے آ گیا

There is a clear proof
لاہور ( ویب ڈیسک ) داتا دربار دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او عابد بیگ کی مدعیت میں درج ہونے والے داتا دربار خود کش حملے کے مقدمے کے ملزمان میں خودکش بمبار سمیت 3 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد نے داتا دربار کے گیٹ نمبر 2 پر پولیس وین کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا ۔ 2 ساتھیوں نے ہاتھ ملا کر خود کش بمبار کو الوداع کیا۔ خیال رہے کہ بدھ کے روز صبح کے وقت لاہور کے داتا دربار پر پولیس وین کے قریب خود کش دھماکہ ہوا تھا جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد شہید ہوئے تھے۔یاد رہے امن کے دشمنوں نے باغوں کے شہر لاہور پر ایک بار پھر بزدلانہ وار کیا، داتا دربار کے گیٹ کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں11 افراد شہید اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، تاز اطلاع کے مطابق خودکش حملہ آور کی تصویر حاصل کرلی گئی ہے۔ داتا کی نگر ی پر ایک بار پھر دہشگردوں کا وار، بزدل دشمنوں نے پھر سکون اور امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش کر ڈالی، داتا دربار گیٹ نمبر2 کے قریب کھڑی گاڑی میں دھماکہ ہوا،دھماکے میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں ایلیٹ فورس کے5 اہلکار سمیت 11 افراد شہید ہوگئے ہیں،دھماکے میں25سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،ایلیٹ فورس کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ہے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو میوہسپتال منتقل کردیا گیا تھا، واقعہ کے فوراً بعد اطراف کے علاقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جبکہ میو اور جنرل ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے زائد عملے کو ڈیوٹی پر طلب کرلیا گیا، پولیس کے مطابق حملہ خودکش تھا، حملہ آور کے اعضا فرانزک کیلئے بھیج دیئے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ داتادربارکے باہر ہونیوالا حملہ خودکش ہے، دھماکے میں 7 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، پولیس کے مطابق دھماکے میں پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا ہے،دھماکے میں 11 افراد شہیدہوئےجن میں5 پولیس اہلکارشامل ہیں جبکہ 25افراد زخمی ہیں، جن میں 7 کی حالت تشویشناک ہے۔سٹی 42 نے داتا دربار پر حملہ کرنے والے شخص کی تصویر حاصل کرلی، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہےکہ حملہ آور نے نیلے رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی ہے، حملہ آور شیش محل روڈ سے سیدھا ایلیٹ کی گاڑی کے قریب آیا اور خود کو دھماکے سے اُڑا لیا، حملہ آور کو سہولت کار کیسے داتا دربار تک لے کر آیا قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے کھوج لگانے کا کام شروع کردیا۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی, وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کوحملے کے ماسٹرمائنڈزتک پہنچنے کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے تمام دورے منسوخ کر دیے تھے

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website