اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں رد و بدل اور اسد عمر کو ہٹائے جانے کی خبروں میں تہلکہ خیز موڑ سامنے آ گیا اور حکومتی وزیر فواد چوہدری کے بیان نے سب کچھ واضح کر دیا وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اسد عمر کے عہدے کو تبدیل کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور نہ ہی کابینہ میں شامل کی کسی وزیر کی خبروں میں سچائی ہے۔ وزارتوں میں تبدیلی سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا آئندہ دور ٹیکنالوجی کا ہے، جدید کمپنیاں کام کر رہی ہیں، جدید دور میں ملازمتوں کے زیادہ مواقع پیدا کرنا چیلنج ہے، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہوئے تو پیچھے رہ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یورپ، امریکا کی کمپنیاں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں، آئندہ دور ٹیکنالوجی کا ہے، جدید کمپنیاں کام کر رہی ہیں اور وقت کیساتھ ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کا عمل تیز ہو رہا ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا جدید دور میں ملازمتوں کے زیادہ مواقع پیدا کرنا چیلنج ہے۔ جدید ٹیکنالوجی سے سراغ رسانی کا عمل آسان ہوا، جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہ ہوئے تو پیچھے رہ جائیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا ڈیجیٹل ایڈور ٹائزنگ ہمارے روایتی طریقہ کار کو ختم کر رہا ہے۔ ملک میں میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے جا رہے ہیں۔ وفاقی کابینہ نے میڈیا ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔ ہمارے بچے جیدید ٹیکنالوجی پڑھ اور اس پر تحقیق کر سکیں گے۔ یاد رہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا آنے والے دور میں ہتھیار کے بجائے آئیڈیاز کی اہمیت ہو گی۔ اس مقصد کے لیے ہم میڈیا یونیورسٹی بنانے جا رہے ہیں۔ مستقبل میں پرنٹ میڈیا کی بقا ممکن نظر نہیں آ رہی۔ انفارمیشن گروپ کی اہمیت بڑھتی جا رہی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا تیزی سے ترقی کرتا جا رہا ہے۔ مستقبل میں سنسر شپ حکومت کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔ ’ففتھ جنریشن وار کیا ہے؟ آئیڈیاز کی جنگ ہے۔ ان کا کہنا تھا جب تک ہم ماڈرن طریقوں کو نہیں اپنائیں گے، پیچھے رہیں گے۔